رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا...
رواں سال کے پہلے سورج گرہن کے دوران چاند تقریباً مکمل طور پر سورج کے سامنے آجائے گا،،، چاند کے سایہ سے زمین پر اندھیرا چھا جائے گا، یہ گرہن جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا جبکہ بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز دن 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا، یہ 1979 کے بعد سے پہلا موقع ہوگا ، جب امریکہ میں مکمل سورج گرہن ہوگا۔