پاکستان مخالف فلمیں بنانےوالےبھارتیproducerکوشہریوں نےکراچی ائیرپورٹ پرروک لیا
پاکستان کیخلاف فلمیں ۔ اور پاکستان میں آ کر آزادانہ گھومنے والے کبیر خان کو پاکستان میں مکمل پروٹوکول تو دیا گیا ۔ مگر شہریوں کو یہ بات ایک آنکھ نہ بھائی ۔۔ کراچی ائیرپورٹ پر شہریوں نے کبیر خان کا گھیراؤ کیا ۔ اور ان کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔۔۔ پاکستانیوں نے انتہا پسند ہندووں کے برعکس تمیز کا دائرہ بالکل نہ توڑا نہ ہی انہیں ہاتھ لگایا ۔۔۔ مگر اپنا احتجاج ضرور رکارڈ کرایا ۔۔۔ بھارت کیخلاف نعرے بھی لگائے ۔شہریوں نے کبیر خان کو حقیقت بھی بتائی کہ پاکستان پر امن ملک ہے ، اور وہ کسی قسم کی دہشتگردی کو سپورٹ نہیں کرتا ۔۔۔ مگر بھارت اپنی فلموں میں ہمیشہ حقیقت سے برعکس ہی بتاتا ہے۔۔۔ کبیر خان بھارتی ہدایتکار ہیں اور وہ پاکستان کیخلاف بہت زیادہ فلمیں بنا چکے ہیں ۔۔۔ وہ کراچی میں مارکیٹنگ کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔۔۔ جبکہ انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی