THAILANDمیں گرمی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
بنکاک میں شدید گرمی سے ستائے لوگ گھروں سے نکل کر ایئر کنڈیشنڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں ،، سوئمنگ پولز پر رش بڑھ گیا ہے لیکن گرمی ہے کہ قیامت بنی ہوئی ہے ،،درجہ حرارت چوالیس ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ،،دن ہو یا رات ٹمپریچر چالیس ڈگری سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،،ہوا میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو رہے ہیں ،،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے ،،برف سے بنی مصنوعات ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں ،،ہاتھی ہوں یا بندر سب گرمی سے پریشان ہیں ،،تھائی لینڈ میں ہاتھی کو دیوتا کا درجہ حاصل ہے اور انسانوں سے زیادہ ہاتھیوں کی حفاظت کی جا رہی ہے ،،دن میں کئی مرتبہ برف سے بنی مصنوعات کھانے کو پیش کی جا رہی ہیں