پاکستان فلم انڈسٹری کی جان اداکار شان نے زندگی کی چھیالیس بہاریں دیکھ لیں
ارمغان شاہد جنہیں فلمی دنیا میں شان شاہد کے نام سے پہچانا جاتا ہے، شان نے انیس سو نوے میں فلم بلندی سے کیرئیر کا آغاز کیا، اور پھر کامیابی کی سیڑھی ایسی تیزی سے چڑھے کہ ہر طرف ان کا طوطی بولنے لگا,شان کی فلم انڈسٹری میں انٹری کے بعد کچھ عرصے تک بھڑکوں کا روایتی دور ختم ہوا، سنگھم، نکاح، جنت کی تلاش، تیرے پیار میں نے بڑی سکرین پر دھوم مچا دی،
شان نے مداحوں کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر نئے انداز سے پنجابی کلچر متعارف کرایا، بڑی بڑی مونچھیں کاندھوں پر چادر بندوق ایسی جو ایک ہاتھ میں رُکنے کا نام ہی نہیں لیتی، یہ تھا شان کا اسٹائل,فلم مجاجن بھی پردے پر ہٹ ثابت ہوئی،،، اس فلم نے بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی،فلم وار ، یلغار، ارتھ اور او ٹوئنٹی ون جیسی جدید فلموں میں بھی شان مداحوں کی امیدوں پر پورا اترے،،، شان نے پنجابی اور اردو سمیت پانچ سو سے زائد فلموں میں کام کیا، انہیں پندرہ نگار ایوارڈ، پانچ لکس سٹائل اور چار نیشنل اور پاکستان میڈیا ایوارڈز مل چکے ہیں، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات پر انہیں دوہزار سات میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا