لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پربیٹی کی پٹائی کردی، پولیس نے مداخلت کرکے دلہن کومزید تشدد سے بچالیا۔

عدالتی بیلف نے پسند کی شادی کرنے والی گجرات کی رہائشی لڑکی شیریں شمیم کووالدین کے گھرسے بازیاب کروا کے لاہورہائیکورٹ میں پیش کیا تولڑکی نے عدالت کوبتایا کہ اس نے عمران اکرم نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے، جس پرعدالت نے لڑکی کواس کے خاوند کے ساتھ جانے کی قانونی اجازت دے دی۔ سماعت کے بعد دلہا، دلہن جیسے ہی کمرہ عدالت سے باہرنکلے تولڑکی کے والدین نے دونوں پرتھپڑوں اورگھونسوں کی بارش کردی، اس دوران عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے جوڑے اپنی حفاظت میں لے کرمزید تشدد سے بچا لیا،