عبدالستارایدھی کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیٹ بینک آٓف پاکستان نے اُن کے نام کا یادگاری سکہ جاری کردیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عبدالستارایدھی کی خدمات کو سراہاتے ہوئے یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے ،،، یادگاری سکے کے اجراء کی تقریب میں فیصل ایدھی نے بھی شرکت کی،،عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب 50روپے مالیت کے 50 ہزار سکے جاری کیے گئے ہیں، یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک کے 16دفاتر پر دستیاب ہوگا ،،اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف ان کا مشن اپنانا ہے،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدھی فاونڈیشن کے سرپرست فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے مرحوم والد کی خدمات کو سراہا،،، ایدھی صاحب نے جس مشن کو چھوڑا ہے ہم اسے اگے لے کر چلتے رہیں گے ، یاد گاری سکوں کے اجرا کا سلسلہ 1976 کو شروع ہوا تھا، ابتک پاکستان میں5شخصیات کےیادگاری سکےجاری کئے گئے، بابائے قوم محمد علی جناح کے حوالے سے 3 یادگاری سکے جاری ہوچکے ہیں ، اسٹیٹ بینک مختلف مواقعوں کے اب تک 27 سکے جاری کرچکا ہے ،کیمرہ مین فرحان احمد کے ساتھ محمد شکیل وقت نیوز کراچی ۔