امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں اضافہ
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 15 پیسے، 4 پیسے، 4 پیسے اور 62 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم یورو کی قدر 63 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے بڑھ کر 105.90 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے بڑھ کر 103.39 روپے ہوگئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے سے بڑھ کر 28.10 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے سے بڑھ کر 26.44 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے سے بڑھ کر 28.83 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے سے بڑھ کر 26.43 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 131.59 روپے سے بڑھ کر 132.21 روپے اور قیمت خرید 128.47 روپے سے بڑھ کر 129.08 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءیورو کی قیمت فروخت 113.69 روپے سے کم ہو کر 113.06 روپے اور قیمت خرید 111 روپے سے کم ہو کر 110.38 روپے رہ گئی۔