بیوی اور بچوں سمیت 43 افراد پر مشتمل کنبے کا سن کر مردم شماری ٹیم ششدر رہ گئی ۔
بیوی اور بچوں سمیت 43 افراد پر مشتمل کنبے کا سن کر مردم شماری ٹیم ششدر رہ گئی ۔چنیوٹ کا بہرام خان مردم شماری کے اعداد و شمار میں پہلے نمبر پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کا بہرام خان بھی مردم شماری کرنے والوں کیلئے پریشانی کا باعث اس وقت بنا جب خاندانی کوائف پر کرتے وقت ان کا فارم پر کر دیا گیا مگر پھر بھی کوائف نا مکمل رہے جس سے کوئٹہ کے تینتیس بچوں والے جان محمد کے بعد اب ضلع چنیوٹ میں تینتالیس بچے بچیوں بیویوں والے بہرام خان نے کم بچے خوشحال گھرانہ کے نعرئے کو منوں مٹی تلے دفن کرنے کی انوکھی تاریخ رقم کر دی ۔چنیوٹ میں کنبے کے 43 افراد کی کفالت کرنے اور چار درجن کے قریب بیویاں بچے رکھنے والے بہرام خان نے مردم شماری ٹیم کو حیران کردیا بہرام خان کی تین بیویاں بارہ بیٹے دس بیٹیاں اور پوتے پوتیاں ایک ہی گھر ایک ہی چھت اور ایک ہی چولہے سے پکنے والے پکوانوں سے بہترین اور خوبصورت زندگی گزر بسر کررہے ہیں جبکہ اسی سالہ بہرام خان چوتھی شادی کا بھی خواہشمند ہے بہرام خان نے چار درجن افراد کی کفالت کرتے ہوئے دور حاضر میں انوکھی مثال قائم کی ہے۔