قومی اسمبلی میں پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل 2024 پیش
قومی اسمبلی میں پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا، جسے اسپیکر نے منظوری کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے مذکورہ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمگلنگ سے ملکی خزانے کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، بل کا مقصد اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی ہے۔