لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر ز لزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب،پتوکی ،قصور،پھولنگر،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کمالیہ،خانیوال، چیچہ وطنی، بھلوال،چنیوٹ،حافظ آباد،سلانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جہلم،پنڈدادنخان، گجرات،دینہ،وزیرآباد ،پھالہ ،سرائے عالمگیر،سوہاوہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔