سعودی عرب بھرمیں کارآمد سفری اجازت نامے کا اجرا ہوگا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کار آمد سفری اجازت نامہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کے مطابق یہ نیا سفری اجازت نامہ 21 اپریل 2020 سہ پہر تین بجے سے مؤثر العمل ہوگا۔ سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔ کرفیو کی وجہ سے شہریوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانے کے لیے الگ الگ اجازت ناموں کی ضرورت ہے لیکن اب اجازت نامے کے نئے نظام کے تحت سعودی عرب بھر میں سفر کیا جاسکے گا اور اس مقصد کے لیے ایک ہی پرمٹ کارآمد ہوگا۔