ٹی وی پروگرام کےدوران ان سےبدسلوکی کرنیوالوں کاٹارگٹ وہ نہیں تھے: وسیم اکرم
موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد وسیم اکرم ایک ٹی وی شو میں اپنا تجزیہ دے رہے تھے کہ چند افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور ان سے مائیک چھین لیا ،، اس واقعہ پر وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کل پیش آنیوالے واقعے کا نشانہ وہ نہیں تھے ،، بھارت میں انتہا پسندی کا یہ پہلا واقع نہیں ہے، ہما چل پردیش حکومت کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کامیچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کیا گیا ۔ گزشتہ برس ممبئی میں بی سی سی آئی کے دفتر پر شیو سینا نے اس وقت دھاوا بول دیا جب پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام مذاکرات کر رہے تھے ۔ بھارت پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ، ایلیٹ پینل امپائر کو بھارت جنوبی افریقہ سیریز کے دوران ممبئی میں امپائرنگ سے روک دیا گیا تھا