اداکار فیصل قریشی نے اپنی زندگی کے حسین لمحات پر سے پردہ اٹھا دیا۔
سینئر اداکار فیصل قریشی نےاپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی اس حسین لمحے سے پردہ اٹھا دیا۔ سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اپنی اہلیہ ثنا ء کو ایک دوست کی شادی میں دیکھا تھا ، میں نے وہاں تصاویر بنائیں تھی تو ثنا ء نے اپنا ای میل ایڈریس دیا نمبر بھی نہیں دیا تھا، بات آگے بڑھنے میں ڈیڑھ سے دو سال کا تعطل آیا ۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ ای میل کی کوئی جواب نہ آیا میں نے دوسری ای میل کردی بعد میں نمبرلیا اور کہا میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ثناء نے صاف الفاظ میں کہا کہ میرے والد سے بات کریں ۔ ان کے والد سے بات ہوئی تو روایتی سوال و جواب کے بعد شادی ہو گئی اور الحمد اللہ آج ہمارے رشتے کو 12 سے 13 سال ہوگئے ہیں اور ہم خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں۔